اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وزارت مذہبی امور نے حج ڈیجیٹل پورٹل اور پاک حج ایپ پر متبادل امیدوار نامزد کرنے کے لئے نیا فیچر متعارف کرا دیا ۔ نئے فیچر کے تحت کسی ناگہانی صورتحال میں کامیاب حج درخواست گزار اپنی جگہ قریبی رشتہ دار کو متبادل نامزد کر سکے گا۔پاک حج ایپ کے ذریعے متبادل کی درخواستوں کی آن لائن وصولی کیلئے وزارت مذہبی امورکی جانب سے حج ڈیجیٹل پورٹل پر نیا فیچر متعارف کروایا گیاہے جس کے تحت کامیاب حج درخواست گزار کسی ناگہانی صورتحال میںاپنی جگہ قریبی رشتہ دار کو اپنا متبادل نامزد کر سکتا ہے۔فوت ہونے والے حج درخواست گزار کا قریبی رشتہ دار بطور متبادل آن لائن درخواست جمع کروا سکتا ہے،تاہم متبادل درخواست گزار کا حج پورٹل پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔تبادلے کی وجہ (مثلا میڈیکل، ڈیتھ سرٹیفکیٹ وغیرہ) ایپ پر اپلوڈ کرنا لازم ہو گا،پہلے سے جمع شدہ حج واجبات متبادل کیلئے استعمال ہوں گے۔