امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی(خصوصی رپورٹ)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے دوران نمایاں تیزی دیکھی گئی اور مارکیٹ انڈیکس میں 2643 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 17 ہزار 695 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور دن بھر انڈیکس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق جیسے جیسے امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج آتے گئے، مارکیٹ میں بھی تیزی آتی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کو سرمایہ کاروں نے مثبت اشارے کے طور پر لیا، جس نے پاکستانی شیئر مارکیٹ میں خریداری کے رجحان کو تقویت دی۔ڈارسن سکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو ملک دل آویز نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں مثبت رجحان کی ایک اہم وجہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی بھی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابات کے نتائج کے بعد سرمایہ کاروں میں یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ مشرقِ وسطی میں کشیدگی میں کمی اور جنگ کے خاتمے کی جانب پیش رفت کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ملک دل آویز کا کہنا تھا کہ انتخابات کے نتائج کے ساتھ ساتھ ایرانی قیادت کی جانب سے نسبتا لچکدار رویے کے مظاہرہ بھی سامنے آیا ہیں، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دبا کم ہوا۔ان کا کہناتھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال میں ممکنہ بہتری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا، جس کا مثبت اثر پاکستان سٹاک ایکسچینج پر بھی دیکھنے میں آیا۔