امریکی صدرپر طنز کے نشتر ، طنزیہ میم شیئر،ٹرمپ کو کوڑے دان میں ڈالنے کی ویڈیو وائرل، جس پر ’خطرناک فضلہ‘ کے الفاظ درج ہیں
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن جماعت کو 2026ء کے وسط مدتی انتخابات میں بڑا دھچکا لگنے کے بعد بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے بھی ان پر طنز کے نشتر چلا دیئے۔ایرانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک طنزیہ میم شیئر کی ہے۔اے آئی ویڈیو پر مبنی میم میں 4 افراد ڈونلڈ ٹرمپ کو اٹھا کر ایک کوڑے دان میں پھینکتے دکھائی دے رہے ہیں، جس پر ’خطرناک فضلہ‘ کے الفاظ درج ہیں۔ سفارت خانے نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں صرف ’امریکی وسط مدتی انتخابات‘ لکھا ہے، جسے ٹرمپ اور ان کی جماعت کی انتخابی ناکامی پر طنز قرار دیا جا رہا ہے۔یہ طنزیہ پوسٹ 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں ڈیموکریٹک پارٹی نے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔