لاہور (خبر نگار)لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سیکنڈ اینول امتحان کے سلسلے میں فزکس کے پیپر کے دوران کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے ،2 جعلی امیدواروں کو دوسرے کی جگہ امتحان دیتے جبکہ 5 کو موقع پر نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور میں احتشام کی جگہ پیپر دینے والے کو پکڑا گیا۔ اسی مرکز سے فاروق اور حمزہ نقل کرتے پکڑے گئے۔گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور سے ساجد کی جگہ پیپر دیتے منور کو حراست میں لیا گیا، اسی سینٹر سے علی حمزہ اور شہزاد نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔گورنمنٹ کالج فار بوائز رائیونڈسیعلی حمزہ کو نقل کرتے پکڑا گیا۔ جعلی امیدواروں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، نقل میں ملوث تمام امیدواروں کیخلاف یوایم سی کیس درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔