مقتدرہ، حکومت یا اپوزیشن، کون جیت رہا ہے؟ خواجہ سعد رفیق کا سوال

غلطیوں سے سبق کیوں نہیں سیکھا جا رہا؟ قوم کو نجات کون کب اور کیسے دلائے گا؟  
لاہور(آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سوال اٹھایا ہے کہ مقتدرہ، حکومت یا اپوزیشن میں سے کون جیت رہا ہے؟۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ جیت ، کون رہا ہے؟۔ مقتدرہ ، حکومت یا اپوزیشن ، کون ؟ کوئی بھی نہیں ۔ بدقسمتی  سے نا انصافی ، غربت ، لا قانونیت ، انتشار ، انتقام ، تعصبات ،آمرانہ رویے اور انتہا پسندی بڑھ رہے ہیں، جیت رہے ہیں۔ ان سے کون لڑے گا ؟ کون فاتح ہوگا؟۔انہوں نے کہا کہ ان  عذابوں سے لڑ کر جیتنے کے ذمہ دار تو آپس میں گتھم گتھا ہیں۔ قوم کو نجات کون ، کب اور کیسے دلائے گا؟۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق کیوں نہیں  سیکھا جا رہا؟۔ واضح ہونا چاہیے کہ اناں اور  ذاتی و گروہی مفادات  کے لیے اپنی توانائیاں اور وسائل اندرونی جھگڑوں میں ضائع کرنے والے نجات دہندہ نہیں ہو سکتے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آٹھ دہائیوں سے ارتکاز اختیار اور اپنے مخالفین کو ہر قیمت پر نیچا دکھانے کا  گھنانا کھیل کھیلا گیا ۔ لوگوں کی برداشت اور صبر جواب دے چکے  ہیں