پُر اسرار اموات سے متعلق فلم کی نمائش کے دوران سنیما گھر کی چھت گِر گئی

پُر اسرار اموات سے متعلق فلم کی نمائش کے دوران سنیما گھر کی چھت گِر گئی

ارجنٹینا کے ایک سینما ہال میں ہالی ووڈ فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ کی نمائش کے دوران چھت کا حصہ گرنے سے خاتون شدید زخمی، انتظامیہ کے خلاف شکایت درج ارجنٹینا کے ایک سینما ہال میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ کی نمائش کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب فلم کے ختم ہونے سے کچھ دیر قبل چھت کا ایک بڑا حصہ گر گیا۔

 اس واقعے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی جس کا گھٹنے پر شدید چوٹ آئی۔زخمی خاتون فیاما نے بتایا کہ وہ فلم دیکھنے میں مگن تھیں کہ اچانک زوردار آواز آئی جسے وہ فلم کا حصہ سمجھ بیٹھی، مگر فوراً ہی چھت کا ٹکڑا ان کے گھٹنے پر گرا۔ اگر وہ تھوڑا سا آگے نہ جھکی ہوتیں تو یہ پینل ان کے سر پر گرتا جو بہت سنگین نتائج کا باعث بنتا۔فیاما نے سینما انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کی شکایت درج کرائیں گی اور سوال اٹھایا کہ اگر یہ چھت کا ٹکڑا ان کی بیٹی پر گرتا تو ذمہ داری کس پر ہوتی۔یہ واقعہ خاص طور پر اس فلم کے دوران پیش آیا جو غیر متوقع حادثات اور خطرناک اموات پر مبنی کہانیوں کے لیے مشہور ہے، جس سے حقیقت اور فکشن کے درمیان حیرت انگیز مماثلت سامنے آئی۔