عوامی پلیٹ فارم پر اس پر بات کرنا پسند نہیں کروں گی:بالی ووڈ ادکارہ کی گفتگو
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کا پرانا انٹرویو پھر سے وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے سلمان خان سے اپنے تعلقات ختم ہونے کے معاملے پر عوامی سطح پر بات نہ کرنے کی اصل وجہ بتائی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس قصے کو ماضی کا حصہ سمجھتی ہیں اور اسے دوبارہ زیرِ بحث نہیں لانا چاہتیں۔ایشوریا رائے نے 2012 میں سیمی گریوال کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اس موضوع پر گفتگو کی تھی۔ دورانِ انٹرویو ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سلمان خان کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات کو غیر جانب دار انداز میں دیکھ سکتی ہیں؟اس پر ایشوریا نے کہا کہ وہ اس معاملے کو اپنی زندگی سے الگ کر چکی ہیں اور کسی عوامی پلیٹ فارم پر اس پر بات کرنا پسند نہیں کریں گی۔جب سیمی گریوال نے پوچھا کہ کیا اس واقعے کا ذکر کرنے سے ان کے ذہن میں منفی جذبات پیدا ہوتے ہیں تو ایشوریا نے جواب دیا کہ وہ اپنے اندر کے منفی احساسات سے نکل چکی ہیں۔ وہ اپنے ماضی کے تمام برے تجربات کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں اور ان کے نزدیک گزرے ہوئے کل کو ماضی میں ہی دفن رہنا چاہیے۔ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ وہ کسی معاملے پر بات کرتے ہوئے صرف اپنے بارے میں نہیں سوچتیں۔ ان کے خاندان اور قریبی لوگوں کے احساسات بھی ان کے لیے اہم ہیں، اسی لیے وہ بعض موضوعات پر عوامی سطح پر گفتگو کرنے سے گریز کرتی ہیں۔