کراچی (آئی این پی )سندھ کے ضلع گھوٹکی کے قریب ڈہرکی میں ملت ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، جس کے باعث ڈان ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت تقریبا 3 گھنٹے تک متاثر رہی۔خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ریلوے انتظامیہ کو ٹریک کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کرنا پڑے۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ ڈہرکی کے قریب پیش آیا، جہاں ملت ایکسپریس کی ایک بوگی اچانک پٹری سے اتر گئی۔ واقعے کے بعد متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی، جس سے دیگر ٹرینوں کی روانگی اور آمد کا نظام متاثر ہوا۔متاثرہ بوگی کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے اور آمدورفت بحال کرنے کیلئے روہڑی سے بھاری مشینری طلب کرلی گئی