زرمبادلہ ذخائر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے :وزیرخزانہ

اسلا م آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات  سینیٹر محمد اورنگزیب   نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ امریکی محکمہ خزانہ کی انڈر سیکریٹری برائے بین الاقوامی امور، ایرن بران  سے ملاقات کی ۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی جانب سے ستمبر میں 3 ارب امریکی ڈالر کے یورو بانڈ کے اجرا کو اجاگر کرتے ہو ئے سکوک، پانڈا بانڈز اور دیگر مالیاتی ذرائع کے ذریعے مالی وسائل کے حصول میں تنوع پیدا کرنے کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ن نے ئی ایم ایف پروگرام کے تحت پیش رفت، ٹیکس اصلاحات اور مسلسل تین سال بنیادی مالیاتی سرپلس کے حصول سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریبا 21.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر  علاقائی تنازع کے توانائی، مہنگائی اور غذائی تحفظ پر اثرات اور رسد برقرار رکھنے کیلئے  تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔