سٹریٹ لائٹس

عنبرین خان 
میں،  شہر ِلاہور کی ایک عام اور ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ، اس امر کی نشاندہی ضروری سمجھتی ہوں کہ شہر کی متعدد اہم اور مصروف شاہراؤں پر سٹریٹ لائٹس طویل عرصے سے رات کے وقت مسلسل بند رہتی ہیں۔  زیادہ پرانی بات نہیں کہ یہ لائٹس دن کے وقت بھی چلتی دیکھی جاتی تھیں۔مگر اب ان  بند بتیاں کی  صورتحال ٹریفک کی روانی، پیدل چلنے والوں کی حفاظت، اور مجموعی شہری زندگی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ اندھیری سڑکیں حادثات، جرائم اور ہنگامی حالات میں تاخیر جیسے مسائل کو مزید بڑھاتی ہیں۔
مندرجہ ذیل نکات پر فوری توجہ درکار ہے:شہری انتظامیہ، ایل ڈی اے، ٹیپا اور متعلقہ سرکاری محکمے اس معاملے کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لیں۔تمام بند، خراب یا ناقص اسٹریٹ لائٹس کی جلد از جلد مرمت اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔مستقل مانیٹرنگ اور رپورٹنگ سسٹم قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں سڑکوں پر تاریکی کا مسئلہ برقرار نہ رہے۔بجلی کی فراہمی، تکنیکی خرابی یا فنڈز کی دستیابی سے متعلق رکاوٹوں کو بین ادارہ تعاون کے ذریعے فوری حل کیا جائے۔شہری تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے بحالی کے کام کی واضح ٹائم لائن جاری کی جائے اور اس پر پیش رفت کو عوام کے علم میں لایا جائے۔