روس نے کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیاں خطرناک تصادم کا سبب بن سکتی ہیں۔
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے میڈیا کو بتایا کہ ہر ملک کو اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کا حق حاصل ہے۔روس نے تمام فریقین سے کشیدگی کم کرنے اور معاملہ حل کرنے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور روس کے تعلقات حالیہ برسوں میں مضبوط ہوئے ہیں، خاص طور پر دفاعی، فوجی، توانائی اور اقتصادی منصوبوں کے حوالے سے۔