لاہور(آئی این پی )سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی ہوگئی۔پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں پرویز الہی سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،سابق وزیراعلی پرویز الہی آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش نہیں ہوئیاوروکلا نے پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ملزمان کی غیر حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہو سکی،عدالت نے پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کیلئے طلب کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:یومِ اِقبال پر سندھ کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاریاینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی،سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی پیش ہوئے،دیگر شریک ملزمان نے بھی عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی ،عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے۔