مہمند میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ ناقابل برداشت ہے:محسن نقوی

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں انسدادِ پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی۔