برطانیہ کے بجلی گھروں اور ہسپتالوں پر 2028 تک تباہ کن اے آئی سائبر حملوں کا خدشہ

لندن(آئی این پی )برطانوی سائبر سکیورٹی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ برطانوی سائبر سکیورٹی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ 2028 تک برطانیہ کے بجلی گھروں، ہسپتالوں اور دیگر اہم اداروں کو تباہ کن اے آئی سائبر حملوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے لیس ہیکرز برطانیہ کی قومی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی، خوراک کی ترسیل اور کاروباری نظام مفلوج ہونے کا خدشہ ہے۔