امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتا ہے اور حالیہ کشیدگی کے بعد مذاکرات کا خواہاں ہے۔
یومِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امریکی فوجی طاقت اور برتری کا ذکر کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے وینزویلا کو ایک ہی دن میں شکست دی، جبکہ ایران کو بھی شدید نقصان پہنچایا، جس کے بعد ایران مذاکرات پر آمادہ ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے ایران کو مبینہ طور پر شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کی تقریب کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔اپنے خطاب میں ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای جنگ کے ابتدائی مرحلے میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔