شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات 25ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے25ستمبر کو اہم ملاقات طے پاگئی جو  وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات کا وقت آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں طے ہوگا، ملاقات دونوں رہنمائوں کے درمیان علیحدہ اور خصوصی نوعیت کی ہوگی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی شرکت کا امکان ہے۔