190ملین پانڈکیس: عمران اوربشری بی بی کی بریت کی درخواست پر سماعت 25ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد(آئی این  پی)  190ملین پانڈکیس میں عمران خان  اوربشری بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی  گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست  25 ستمبر کو سماعت کے  لیے مقرر کی ہے جس پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔