سپریم کورٹ کے سابق جج کی صدارت میں اجلاس ہوا، مختلف ہائیکورٹس کے رجسٹرارز بھی شریک ہوئے
لاہور (زیڈ این این) عدالتی اصلاحات کے ذریعے عوام کو فوری اور مؤثر انصاف فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ کی نیو ججز لائبریری میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری نے کی۔اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس روزی خان، سندھ، پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے رجسٹرارز کے علاوہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور عدالتی نظام میں بہتری کے لیے اصلاحاتی اقدامات پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوامی سطح پر عدلیہ پر اعتماد کی بحالی اور عام آدمی کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔