باغ ِجناح میں سپورٹس اِن پاکستان کے سالانہ ایونٹ میں مختلف سرگرمیاں ہونگی
لاہور(خصوصی رپورٹ)بریسٹ کینسرسے سے آگاہی، بروقت تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنے اور اس مرض سے صحتیاب ہونے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے سپورٹس اِن پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ ہیمل پنکٹوبر 2026 میرا تھن ریس 31 اکتوبر کو باغ جناح میں ہوگی۔منتظمین کے مطابق اس مہم میں بڑی تعداد میں افراد کی شرکت متوقع ہے جسکا مقصد چھاتی کے سرطان سے متعلق عوامی آگاہی کو فروغ دینا، اس مرض کا مقابلہ کرنیوالی خواتین کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا اور اسکے باعث زندگی کی بازی ہارنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔شرکا کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیاجائیگاجن میں 20 کلومیٹر سائیکلنگ، 10 کلومیٹر دوڑ، 5 کلومیٹر دوڑ یا واک اور ڈسٹنس سیریز کیلئے30 کلومیٹر کا چیلنج شامل ہے۔منتظمین کے مطابق 5 کلومیٹر دوڑ اور واک میں ہر عمر اور جسمانی استعداد کے افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ 20 کلومیٹر سائیکلنگ اور 10 کلومیٹر دوڑ فٹنس کے شوقین افراد کیلئے ترتیب دی گئی ہیں۔ 30 کلومیٹر کا چیلنج ڈسٹنس سیریز کے شرکا کیلئے مختص ہوگا۔ایونٹ میں شرکت کرنیوالوں کو ٹی شرٹ اور مقابلہ مکمل کرنے پر میڈل بھی دیا جائے گا۔ تقریب کا آغاز صبح 6 بج کر 30 منٹ پر ہوگا، شرکا کو صبح 6 بجے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔منتظمین کاکہناہے کہا ہیمل پنکٹوبر محض ایک تقریب نہیں بلکہ چھاتی کے سرطان کیخلاف آگاہی اور اجتماعی جدوجہد کی تحریک ہے، جسکے ذریعے بروقت تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنے اور عوام کو متاثرہ خواتین کی حوصلہ افزائی اور انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے متحرک کیا جائے