کار چوروں کی فائرنگ سے صنعتکار جاں بحق

میاں ریحان بھائیوں کیساتھ کھانا کھانے کلب گئے تو گاڑی چوری ہوگئی
 ٹریکر کی مدد سے تعاقب ، بجلی گھر کے قریب ملزموں کی فائرنگ،مقدمہ درج 
فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ پر کار چور نے تعاقب پر فائرنگ کرکے صنعتکار اور گلیو بنانے والے ادارے کے مالک میاں ریحان اشرف کو قتل کر دیا۔ ملزم چوری کی گئی گاڑی سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ صدر پولیس نے چوری اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف صنعتی ادارے جمسا کے مالک میاں ریحان ہفتہ کو رات گئے اپنے بھائیوں کے ہمراہ چناب کلب میں گئے۔ اسی دوران ملزم کلب کے باہر پارک کی گئی ان کی گاڑی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ میاں ریحان ٹریکر کی مدد سے جڑانوالہ روڈ بجلی گھر کے قریب موجود اپنی گاڑی کے پاس پہنچے تو ملزموں نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر میاں ریحان شدید زخمی ہوگئے۔ جبکہ ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ زخمی ہونے والے صنعتکار ریحان کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود پولیس چوبیس گھنٹے بعد بھی ملزموں کا سراغ لگانے میں ناکامی کا شکار بنی دکھائی دیتی ہے۔ تھانہ صدر میں مقتول کے بھائی حسن اشرف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔