کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے دی‘وکیل بن گئی

4 سال کی عمر میں پولیو کا شکار ہونے والی پلوشہ شہزادی نے  ہائی کورٹ کی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
 کوئٹہ(یواین پی)کوئٹہ کی باہمت بیٹی پلوشہ شہزادی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کے لیے مثال قائم کر دی۔تفصیلات کے مطابق 4 سال کی عمر میں پولیو کا شکار ہونے والی پلوشہ شہزادی نے محنت اور بلند عزم سے ہائی کورٹ کی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کیا۔بایاں بازو اور پاؤں مفلوج ہونے کے باوجود پلوشہ شہزادی نے تعلیم جاری رکھی اور وکالت کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا۔بلند حوصلہ نوجوان وکیل پلوشہ شہزادی نے بتایا کہ وکالت کا پیشہ اختیار کرنے کی مخالفت کرنے والے ساتھی بھی آج انکی صلاحیتوں اورمحنت کا اعتراف کرتے ہیں۔پلوشہ شہزادی نے کہا کہ معذور افراد بھی قانون کے شعبے میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں