فیفا کا فٹبال کی ترقی کیلئے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ

 مجوزہ منصوبے کے تحت پاکستان سمیت تمام 211 رکن ممالک کو اضافی فنڈز مل سکیں گے
لندن (سپورٹس ڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ریکارڈ تجارتی کامیابی کے بعد فٹبال کی ترقی کیلئے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔فیفا نے دنیا بھر میں فٹبال کی ترقی کے لیے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت فیفا کے 211 رکن ممالک کو فی کس ڈھائی کروڑ ڈالر تک فنڈز فراہم کرنے کی تجویز ہے۔فیفا نے 2027 سے 2030 کے دوران فٹبال کی ترقی کے لیے مجوزہ فنڈنگ دگنی سے زیادہ کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔فیفا کے مجوزہ منصوبے کے تحت پاکستان سمیت تمام 211 رکن ممالک کو اضافی فنڈز مل سکیں گے۔ فیفا کے نئے فنڈنگ منصوبے کی حتمی منظوری مارچ 2027 میں فیفا کانگریس سے مشروط ہوگی۔فیفا کونسل دسمبر 2026 کے اجلاس میں نئے فنڈنگ منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔ فیفا فنڈز کی تقسیم میں خواتین اور نوجوانوں کے فٹبال اور انفرااسٹرکچر کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی