انڈونیشیا کے ایک دفتر میں انسان نما روبوٹ نے کام کے دوران اچانک مارشل آرٹس کی صلاحیتوں کا مظاہرہ شروع کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں روبوٹ کو مارشل آرٹس کے انداز میں حرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعض مناظر میں وہ دفتر میں موجود افراد کی جانب گھونسے اور لاتیں مارتا دکھائی دیتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت دفتر کے ملازمین کو ابتدا میں شبہ ہوا کہ شاید روبوٹ میں کوئی تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی ہے۔تاہم حکام نے وضاحت کی کہ روبوٹ میں کوئی خرابی نہیں تھی بلکہ ایک خصوصی پروجیکٹ کے تحت اسے غیر معمولی صورتحال میں ردعمل جانچنے کے لیے اس انداز میں پروگرام کیا گیا تھا۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹ ٹیکنالوجی کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔