پاکستان 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی
موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا‘پاکستان6فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے پاکستان 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا، یو اے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کر رہا تھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔