سعودی کابینہ کا مسئلہ فلسطین کی عالمی سطح پر بھرپورحمایت کا اعادہ

ریاض(آئی این پی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین کی عالمی سطح پر بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں اسرائیل سے جارحیت روکنے اور عالمی قوانین پر عمل کرنے مطالبہ کیا گیا۔