کراچی کے نوجوانوں نے بھی نئے صوبے کے قیام کی بھرپورحمایت کردی

کراچی(آئی این پی )دیگر شہروں کی طرح کراچی کے نوجوانوں نے بھی نئے صوبے کے قیام کی بھرپورحمایت کردی ہے۔نوجوانوں کے مطابق نئے صوبوں کا قیام موثر انتظامیہ، متوازن ترقی اور دہلیز پر بنیادی سہولیات کی ضمانت ہے۔کراچی کے شہریوں کا نئے صوبے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بہتر طرزِ حکمرانی کے لئے پاکستان کو نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت ہے۔شہریوں نے کہا کہ مختلف ممالک کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ کئی ممالک میں انتظامی نظام بہتر انداز میں تقسیم کیاگیاہے کراچی کے نوجوان بہتر حکمرانی کے لئے موثر انتظامی تقسیم کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔نئے صوبے کے قیام سے عوام کو بہتر انتظامی رسائی، معاشی خود مختاری اور ترقی کے نئے مواقع میسر آنے کی امید ہے۔