اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان پوسٹ کوفیصل آباد سمیت ملک بھر میں ڈاک خدمات کی جدید کاری اور انہیں عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ایک بڑے اصلاحاتی منصوبے کے تحت جنوری 2027 تک مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ مواصلات نے ڈاکخانوں کی خودکاری کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے لئے کوریا کے برآمدی و درآمدی بینک سے مالی معاونت حاصل کی جا رہی ہے