شہبازشریف سے بل گیٹس کی ملاقات، صحت، ڈمعیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے تعاون پر اتفاق

نیویارک(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس فائونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بل گیٹس فانڈیشن کی طرف سے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر  قابل ذکر امدادی کارروائیوں کو یاد کرتے ہوئے حالیہ 2025 کے سیلاب کے بعد دی جانے والی امداد کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے تدارک،  قوت مدافعت اور غذائی معیار میں اضافہ،  اور معاشی شمولیت  کے لیے حکومتی اقدامات میں بل گیٹس فائو نڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔