ریسکیو خا تون اہلکار کی طالبہ کے پاس ڈرپ پکڑ کر کھڑے رہنے کی فوٹو وائرل
بورے والا (خصوصی رپورٹ )گورنمنٹ ماڈل ایم سی ہائی سکول گرلز میں دوران امتحان دو طالبات بے ہو ش ہو گئیں۔ ریسکیو اہلکار طبی امداد کے ساتھ ساتھ طالبہ کو ڈرپ لگا کر کھڑے رہے تا کہ طالبہ امتحان مکمل کر سکے۔ شہریوں کا ریسکیو اہلکاروں کی خدمات پر سوشل میڈیا پر خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق شہر کے مرکزی گرلز سکول گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول میں ناقص انتظامات کے سبب دوران امتحان دو طالبات بے ہو ش ہوگئیں جس پر ریسکیو 1122نے فوری موقع پر پہنچ کر طالبات کو طبی امداد دی اور ریسکیو کی خا تون اہلکار طالبات کو ڈرپ لگا کر امتحان کے اختتام تک طالبات کے ساتھ کھڑی رہیں تاکہ طالبات کا تعلیمی نقصان نہ ہو ،ریسکیو کی خا تون اہلکار کی طالبہ کے پاس ڈرپ پکڑ کر کھڑے رہنے کی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر شہریوں نے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔