پنجاب کا پہلا ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول مناواں میں قائم

پنجاب کا پہلا ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول مناواں میں قائم

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت سڑکوں پر محفوظ سفر یقینی بنانے اور ٹریفک حادثات میں کمی کے لیے مناواں ٹریفک پولیس لائنز میں پہلا ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کیا جا رہا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تعمیر اسکول کا دورہ کیا اور سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ اجلاس میں سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی ایس پی یو غازی صلاح الدین اور سی ای او سیف سٹیز ایس ایس پی عمارہ اطہر بھی شریک ہوئیں۔اسکول میں بس، ٹرک اور ہیوی وہیکلز ڈرائیورز کو جدید سیمولیٹرز اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرائیونگ کی تربیت دی جائے گی۔ سرٹیفائیڈ ٹریننگ کے بعد ڈرائیورز کو عملی ڈرائیونگ اور لیکچرز کے ذریعے قوانین سے آگاہ کیا جائے گا، جس کے بعد ٹیسٹ کے ذریعے سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔حکام کے مطابق مسافر بسوں، ہیوی وہیکلز اور گڈز ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کی باقاعدہ تربیت سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔