ایپ سے 26 ہزار سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک نیلی بتی والی گاڑیاں برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) موبائلز سکواڈ کی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظر ہے۔ موبائلز سکواڈ کی 72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ موبائلز سکواڈ نے چیکنگ کے دوران 14 اشتہاری، 3 عادی مجرمان اور 9 عدالتی مفروران گرفتار کر لیے۔ ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے 26496 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ ناکہ جات پر مشکوک ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، رائفل، گولیاں، میگزینز بھی برآمد کی گئیں۔ ترجمان موبائلز سکواڈ کے مطابق داخلی و خارجی راستوں پر 5253 وہیکلز اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔ سیاہ پیپر، نیلی بتی والی 88 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس ایپ سے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت جاری ہے۔