بنوں (آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود شین کنڈی میںنامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بارودی مواد بنیادی مرکز صحت کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، جہاں اس وقت پولیو مہم کے سلسلے میں کیچ اپ ڈے جاری تھا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت جمشید اور صفت کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔