5بچوں کی ماں قتل، ملزم خاوندگرفتار

پتوکی ( خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے 5 بچوں کی ماں کو تشدد سے قتل کرنے والے ملزم شوہر کو وقوعہ کے چند گھنٹوں کیاندر گرفتار کرلیا ،گزشتہ روز نور محمد نامی شخص نے 5بچوں کی ماں اپنی بیوی نسیم بی بی کو ڈنڈوں کے وارکرکے قتل کر دیا تھا ،واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا،پولیس نے ملزم نور محمد کو وقوعہ کے چند گھنٹوں بعد ہی پکڑلیا۔