صوبائی دارالحکومت میں شادمان کے علاقے جیل روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 12 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق بچی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے باہر والدین کے ہمراہ موجود تھی کہ سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد بچی کو فوری طور پر سروسز ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کی تلاش کے لیے سیف سٹی لاہور کے کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔