ہمارے فوجی دلیری سے لڑرہے ،دہشتگردوں کوچھوڑنانہیں چاہئے:گفتگو
لندن میں گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر شیئر
لندن (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہیکہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں ہے۔لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ ہمارے فوجی بڑی دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام دے۔ جو بھی دہشتگردی کر رہے ہیں ان کو چھوڑنا نہیں چاہیے۔ دوسری طرف لندن میں نواز شریف کے زیراستعمال گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما خرم بٹ نے سوشل میڈیا پر لندن میں نواز شریف کے زیراستعمال گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو شیئر کی،جس میں موٹرسائیکل سوار ملزموں کو گاڑی کو نقصان پہنچاتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے خرم بٹ نے کہا پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے پیچھے سیاسی مخالفین ملوث ہیں۔