جو بھی دہشتگردی کر رہے ہیں ان کو چھوڑنا نہیں چاہیے‘اللہ تعالی شہدا ء کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام دے:صدر ن لیگ کی لندن میں صحافیوں سے گفتگو
لندن(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کی۔پاک فوج کی قربانیوں سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں، ہماریفوجی بڑی دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں، اللہ تعالی شہدا کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام دے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی دہشتگردی کر رہے ہیں ان کو چھوڑنا نہیں چاہیے۔