ٹورنٹو (آ ئی این پی ) دو سال کے شدید تنا ئوکے بعد کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی سے انڈین وزیراعظم نرنیدر مودی نے ملاقات کی ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی یہ پہلی ملاقات ہے جو جی سیون اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔دونوں رہنمائوں کی جانب سے جاری کیے گئے بیانات میں کہا گیا ہے ان کی بات چیت بہت اچھے انداز میں ہوئی۔