مقابلہ، زیر حراست3ملزم زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست تین ملزمان زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان عبداللہ، معاذ اور وسیم کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ساتھیوں کو حراست سے چھڑوانے کے لیے فائرنگ کرنے کے الزام میں شاہزیب اور اس کے تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے