وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی لائبہ اعجاز کے گھر آمد، والدین سے ملاقات

 محسن نقوی نے لائبہ کے والد کو ملزم سے برآمد ہونیوالے 51 لاکھ روپے واپس کر دیے
 لائبہ اعجاز کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت کی اور باقی رقم کی واپسی و انصاف کی یقین دہانی کرائی
 لائبہ کو لوٹنے والا مرکزی ملزم نعمان پولیس نشاندہی کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا
 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لائبہ اعجاز کے گھر پہنچیجہاں اْنہوں نے اْنکے والدسے ایک بار پھر تعزیت کی اس موقع پر اْنکے ہمراہ وزیر مملکت طلال چوہدری بھی تھے۔وفاقی وزیر محسن نقوی نے لائبہ کے والد کو ملزم سے برآمد ہونیوالے 51 لاکھ روپے واپس کر دیے وزیر داخلہ نے لائبہ اعجاز کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت کی اور باقی رقم کی واپسی و انصاف کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر آئی جی پولیس اسلام آباد نے واقعے پر بریفنگ بھی دی جبکہ وزیر مملکت طلال چوہدری بھی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ موجود تھے۔واضح رہے کہ لائبہ کو ہارورڈ یونیورسٹی کی جعلی اسکالرشپ کے نام پر لوٹنے والا مرکزی ملزم نعمان پولیس نشاندہی کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔