لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات برقرار ہیں۔ ترجمان موبائلز سکواڈ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 48 ملزمان گرفتار کئے گئے، جن میں 25 اشتہاری، 8 عادی مجرمان اور 15 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ ای پولیس ایپ کی مدد سے 34 ہزار 620 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ 6 ہزار 610 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تلاشی لی گئی۔ چیکنگ کے دوران 3 ہزار 35 گرام چرس برآمد ہوئی اور نیلی بتی و سیاہ شیشے استعمال کرنے والی 4 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد نے کہا کہ داخلی و خارجی راستوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے اور برقی آلات ہر وقت فعال رکھے جائیں، ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت کا عمل مسلسل جاری ہے۔