رواں ماہ کے اخر میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ ہوگا

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارلحکومت  میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، وفاقی کابینہ سے دو اہم نوٹیفکیشنز کی منظوری طلب کر لی گئی ، سمری منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائے گی ،رواں ماہ کے اخر میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق  اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری کی وزیر اعظم کی منظوری کے مبعد فاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے