جے یو آئی کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب ٹرانسپورٹرز اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر قانون سازی کرے
لاہور(خصوصی رپورٹ): جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اہم فیصلے  ہوئے۔جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا صفی اللہ کی زیر صدارت جامعہ قاسم العلوم میں ہوا۔ ایجنڈے کے حوالے سے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار نے بریفنگ دی، مولانا محمد صفی اللہ  نے کہا جے یو آئی صوبہ پنجاب کے موٹروہیکل آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے۔جے یو آئی پنجاب ٹرانسپورٹرز کے موقف کی تائید کرتی ہے۔حکومت پنجاب ٹرانسپورٹرز اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر قانون سازی کرے۔ موٹر وہیکل آرڈیننس سے رشوت ستانی میں شدید اضافہ ہوا ہے اور ہر ادارہ رشوت میں ملوث ہے۔صوبائی حکومت سے سوسائٹی ایکٹ کے تحت مدارس کی رجسٹریشن شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔حافظ نصیر احمد احرار سیکرٹری جنرل جے یو آئی نے کہا صوبائی اسمبلی کے ہوتے ہوئے آرڈیننس جاری کرنا جمہوری عمل کا انکار ہے۔ مساجد کے وظائف علماء  کی خود مختاری پر حملہ کے مترادف ہے۔  جنوبی پنجاب میں بحالیِ  امن کے لئے مارچ کرنے کا فیصلہ کیا۔بحالی  امن جنوبی پنجاب کے عوام کا بنیادی حق ہے۔