مغربی ممالک کے درمیان تجارتی جنگ ہم سب کو عالمی چیلنجز کے سامنے کمزور کر دے گی :وزیراعظم
روم(آن لائن)اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ممالک کے درمیان ایک نئی تجارتی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کی مصنوعات پر 30 فیصد تک درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔میلونی نے اپنے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاکہ "مغربی ممالک کے درمیان تجارتی جنگ ہم سب کو ان عالمی چیلنجز کے سامنے کمزور کر دے گی جن کا ہم مل کر سامنا کر رہے ہیں