پہلگام واقعہ اس بات کی تلخ یاد دہانی ہے اب کبھی بھی بغیر کسی پیشگی وارننگ کے کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے:راج ناتھ سنگھ کا نئی دہلی میں تقریب سے خطاب
نئی د ہلی(آئی این پی )بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے خبردار کیا ہے انڈیا اور پاکستان کے درمیان کبھی بھی جنگ ہو سکتی ہے۔ نئی دہلی میں دفاعی سازوسامان بنانے والی کمپنیوں کی ایک انجمن کے زیرِ اہتمام تقریب سے خطاب کے دوران راج ناتھ سنگھ نے رواں سال 22 اپریل کو سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا، یہ واقعہ اس بات کی تلخ یاد دہانی ہے اب کبھی بھی بغیر کسی پیشگی وارننگ کے کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس لئے انڈیا کو اس بات کیلئے تیار رہنا ہو گا کہ کبھی بھی اچانک جنگ چھِڑ سکتی ہے