لاہور میں صبح سویرے دھوپ نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم محکمہ موسمیات نے دن کے دوران دھوپ اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کے 30 فیصد امکانات ہیں۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد اور ہواؤں کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔