اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پولیس نے 10منشیات فروش گرفتار کر لیے، ملزموں کے قبضہ سے 10 کلو سے زائد چرس بر آمد کی گئی۔ملزم اسلم کے قبضہ سے 2 کلو 200 گرام، مولا بخش سے 1.5 کلو، مقبول سے 1 کلو 360 گرام جبکہ اکرم کے قبضہ سے 1.5 کلو چرس بر آمد ہوئی ،جبکہ پولیس تھانہ گوگیرہ نے دوران آپریشن 3منشیات فروشوں،اقبال عرف بالا سے 1700 گرام چرس،یاسین سے 1120 اور منشیات فروش ارشد سے 1100 گرام چرس بر آمد کرلی،پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔