تہران (آئی این پی )ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ایک اینیم یٹڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق خامنہ ای اِز بیک کے عنوان سے جاری اس 2 منٹ 45 سیکنڈ کی ڈرامائی اینیمیشن میں ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ کے آخری لمحات اور ان کے نظریاتی تسلسل کو علامتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ویڈیو کا آغاز ایک پرسکون اور جذباتی منظر سے ہوتا ہے، پہلے منظر میں رہبرِ اعلی کو اپنی رہائش گاہ کے صحن میں ٹہلتے ہوئے دکھایا جاتا ہے کہ اسی دوران ان کی نواسی قریب آتی ہے، نواسی رینگتے ہوئے ان کے پاس پہنچتی ہے اور انہیں گلے لگا لیتی ہے۔چند لمحوں بعد فضا یکسر بدل جاتی ہے، منظر آسمان کی طرف منتقل ہوتا ہے جہاں امریکی اور اسرائیلی لڑاکا طیارے سپریم لیڈر کی رہائش گاہ کی جانب بڑھتے دکھائی دیتے ہیں، ہدف کو لاک کیا جاتا ہے اور میزائل داغ دیے جاتے ہیں، چند ہی سیکنڈ میں ایک بڑا دھماکا کمپانڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے اور پورا علاقہ ملبے اور دھوئیں میں تبدیل ہو جاتا ہے۔اس کے بعد کہانی ایک اور منظر میں منتقل ہوتی ہے جہاں امریکی صدر ٹرمپ میز پر بیٹھے نظر آتے ہیں، اسی دوران اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو وہاں پہنچ کر حملے کی خبر دیتے ہیں