ڈولفن سکواڈ شہر میںامن و امان کے قیام کیلئے الرٹ : ایس پی اختر

 منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور شراب فروش بشارت مسیح عرف بادل کو گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کے قبضے سے 9 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد کر لی گئیں۔ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران شادمان کٹ کے قریب مشکوک جان کر چیک کیا گیا۔ تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے شراب برآمد ہوئی جس پر اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا گرفتار ملزم عادی منشیات فروش ہے اور اس کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شادمان کے حوالے کر دیا گیا  ہے ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔