پی ٹی آئی کے بدترین کارکردگی کے اعتراف کے بعد خیبرپختونخوا میں حقیقی عوامی حکومت ہونی چاہیے
پشاور (آئی ا ین پی) وفاقی وزیر امور کشمیر اور مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہر جگہ بربادی اور کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختون خوا کی حکومت کی کارکردگی کا کتابچہ خود پی ٹی آئی نے پھاڑ کر پرزے پرزے کردیا ہے۔پی ٹی آئی کے اپنی بدترین کارکردگی کے اعتراف کے بعد خیبرپختونخوا کو حقیقی عوامی حکومت ملنی چاہیے۔امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے بدترین کارکردگی کا آئینہ اڈیالہ جیل میں قید اپنے لیڈر کو دکھایا ہے