وی ہا جون، نیٹ فلکس کی مقبول سیریز "اسکوئڈ گیم" کے اسٹار، نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو حیران کن انداز میں بھارتی کھیل "کنچے" کھیل کر دکھایا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں، وی ہا جون کو کنچے کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جہاں وہ بتا رہے ہیں کہ پانچ یا اس سے زیادہ کنچے باہر نکالنا کامیابی کی شرط ہے۔ویڈیو میں ان کے ساتھ "اسکوئڈ گیم" کے پِنک گارڈ بھی موجود ہیں۔ وی ہا جون پہلی کوشش میں کنچا مارنے میں ناکام رہے، لیکن اگلی کوشش میں کھیل کا طریقہ سیکھ لیا۔ ویڈیو کے آخر میں وہ یہ کہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ "یہ دلچسپ ہوگا اگر کنچے کو اسکوئڈ گیم میں شامل کیا جائے۔"
یاد رہے کہ "اسکوئڈ گیم" کا دوسرا سیزن 26 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوا ہے، جسے عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ اس سیریز کی کہانی مالی مشکلات میں مبتلا افراد کی ہے، جو مختلف جان لیوا کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں، اور جیتنے والے کو بڑی رقم ملتی ہے۔ وی ہا جون نے پہلے سیزن میں جیتنے والوں میں شامل ہونے کے بعد، دوسرے سیزن میں ایک جاسوس کے طور پر کھیل کو ختم کرنے کی کوشش کی۔